ریاض ،ایک 30 سالہ سعودی خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف خلع اور معاوضہ ادا کرنے کا مقدمہ دائر کر دیا۔سعودی میڈیا کے مطابق خاتون کو شوہر کا موبائل دیکھنے پر معلوم ہوا کہ وہ کسی دوسری خاتون سے بات کرتا ہے۔خاتون نے کہا کہ اسے شوہر پر پہلے سے شک تھا، اس کی نگرانی کی اور موبائل کا پاس ورڈ معلوم کر لیا۔جب موبائل کھول کر دیکھا تو وہ تمام میسجز دیکھ لیے جن سے یقین ہو گیا کہ وہ کسی دوسری خاتون سے تعلق رکھتا ہے۔جب اس سے بات کی گئی تو اس نے اقرار کیا اور کہا کہ وہ دوسری شادی کا ارادہ رکھتا ہے۔خاتون نے کہا کہ شوہر کی بیوفائی سے وہ نفسیاتی طور پر بہت متاثر ہوئی ہے اس لیے عدالت میں معاوضہ ادا کرنے کے علاوہ طلاق کا مطالبہ کر دیا ہے۔
موبائل پر دوسری خاتون سے بات پرخاتون نے شوہر کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔