اسلام آباد،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم عظیم اور پرامن قوم ہیں اور ہماری عظیم افواج ہیں اور لاجواب ایئر فورس ہے ،کراچی سے گوادر تک گہرے پانیوں میں نیوی ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہماری فوج دنیا کی فوجوں میں پندرہویں سے دسویں نمبر پر آ گئی ہے، ہندوستان سے اچھے تعلقات کی خواہش ہمارا خواب ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اندر سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن پاکستان ہی ہمارا جینا اور مرنا ہے،لیکن مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ عہد وفا ہمارا خون کا حصہ ہے۔
ہمارے اندر سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن پاکستان ہی ہمارا جینا اور مرنا ہے، شیخ رشید
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔