اسلام آباد،ایس پی صدر زون کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں کی ہدایت پر تھانہ ترنول،رمنا و کراچی کمپنی پولیس کی کارروائیاں۔دوران اسپیشل چیکنگ ایک موٹر سائیکل چور سمیت تین منشیات فروش گرفتار۔ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت 4440 گرام چرس اور 200 گرام ہیروئن برآمدکرلی گئی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان میں وسیم ،عمیر علی،حیات شاہ اور شان مسیح شامل ہیں ۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے صدر زون پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔
اسلام آبادپولیس کی کارروائیاں،موٹر سائیکل چور سمیت 3 منشیات فروش گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔