Monday, December 23, 2024
ہومتازہ ترینسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اپینڈکس کا آپریشن

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اپینڈکس کا آپریشن

ریاض،  سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اپینڈکس کے کامیاب آپریشن کے بعد گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا اپینڈکس کا کامیاب آپریشن کیا گیا جس کے بعد انہیں گھر منتقل کردیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سعودی پریس ایجنسی نے ویڈیو ٹوئٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان آپریشن کے بعد اسپتال سے نکل کر خود گاڑی میں بیٹھے اور گھر روانہ ہوگئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔