Wednesday, January 15, 2025
ہومپاکستانالیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کا نتیجہ روک لیا

الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کا نتیجہ روک لیا

اسلام آباد،الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کا غیر حتمی سرکاری نتیجہ روک لیا ہے جب کہ پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے فتح کے دعوے کررہے ہیں۔حلقہ این اے 75سیالکوٹ۔4کے نتائج غیر ضروری تاخیر کے ساتھ موصول ہوئے، اس دوران متعدد بار پریزائیڈن آفیسرز کے ساتھ رابطہ کرنے کی بھی کوشش کی گئی مگر ناکامی ہوئی۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر کی اطلاع پر چیف الیکشن کمشنر نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کی تا کہ متعلقہ پریزائیڈنگ آفیسرز کاپتہ لگایا جا سکے مگر کوئی جواب نہ ملا، چیف سیکرٹری سے ایک دفعہ رابطہ رات کو تقریباً 3بجے ممکن ہوا، انہوں نے گمشدہ آفیسرز اور پولنگ بیگز کو ٹریس کر کے رزلٹس کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی، مگر پھر انہوں نے اپنے آپ کو غیر دستیاب کرلیا، کافی تگ و دو کے بعد تقریباً صبح 6بجے پریزائیڈنگ آفیسرز بمعہ پولنگ بیگز حاضر ہوئے ۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر حلقہ این اے 75 سیالکوٹ۔4 نے یہ اطلاع دی ہے کہ 20 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج میں ردوبدل کا شبہ ہے، لہٰذا مکمل انکوائری کے بغیر حلقہ کا غیر حتمی نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں ہے، اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر تفصیلی رپورٹ الیکشن کمیشن میں ارسال کر رہا ہے، الیکشن کمیشن نے ڈسٹررٹ ریٹرننگ افسر کو حلقہ این اے 75سیالکوٹ۔4کے غیر حتمی نتیجہ کے اعلان سے روک دیا ہے اور مکمل انکوائری اور ذمہ داران کے تعین کیلئے انہیں ہدایات جاری ک ہیں اور صوبائی الیکشن کمشنر اور جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچنے کی ہدایت کی ہے تا کہ معاملات کی تہہ تک پہنچا جا سکے اور ریکارڈ کو مکمل طور پر محفوظ کرلیاجائے، یہ معاملہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کمزوری لگتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔