Monday, January 13, 2025
ہومپاکستاناسلام آباد میں شہر کے سب سے بڑ ے میواکی فاریسٹ کا قیام،چیئر مین سی ڈی اے کا افتتاح

اسلام آباد میں شہر کے سب سے بڑ ے میواکی فاریسٹ کا قیام،چیئر مین سی ڈی اے کا افتتاح

اسلام آباد-وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیئرمین کپیٹن(ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں انوائرمنٹ ونگ کی جانب سے اسلام آباد شہر کا سب سے بڑا میواکی فاریسٹ اسلام آباد کے سیکٹر H-12 میں بنایا گیا ہے۔ چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کپیٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس اور ایم ڈی ماری پیٹرولیم نے منگل کے روز پودے لگا کر اس میواکی فاریسٹ کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔

اس موقع پر سی ڈی اے کے دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔تفصیلات کے مطابق اس میواکی فاریسٹ کو نجی کمپنی ماری پیٹرولیم کے تعاون سے 17 ایکڑ اراضی پر بنایا گیا ہے۔ جسمیں ابتدائی طور پر 20 ہزار مختلف اقسام کے بڑے سائز کے پودے لگائے گئے ہیں جبکہ مزید شجرکاری کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے تاکہ اس فاریسٹ کو مزید بڑا بنایا جاسکے۔ اسی طرح اس میواکی فاریسٹ میں پودوں کی حفاظت کے لئے خصوصی طور پر حفاظتی باڑ کو بھی نصب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ماری پیٹرولیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اتنے بڑے فاریسٹ کو بنانے میں سی ڈی اے کے ساتھ حصہ لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پہلے ہی سرسبز وشاداب شہر ہے 20 ہزار پودوں کا اضافہ اس شہر کو مزید سرسبز وشاداب بنائے گا۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے جتنے بھی پودے لگائے جائیں وہ کم ہیں مگر سی ڈی اے انتظامیہ کوشش کررہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے اس سلسلے میں سی ڈی اے انتظامیہ مختلف اداروں کے ساتھ ملکر زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کو بھی یقینی بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسلام آباد شہر کا سب سے بڑا میواکی فاریسٹ ہے اسلئے سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے پودوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی انتظامات بھی کئے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔