اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے شہر کے کلین اینڈ گرین کریکٹر کی بحالی اور خوبصورتی میں اضافے کیلئے بڑے پیمانے پرشجرکاری کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔پہلے مرحلہ پر شجر کاری مہم کے دوران ڈھائی لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔جبکہ بیوٹیفکیشن کیلئے اہم شاہراہوں،چوک چوراہوں،پارکوں اور گرین بیلٹس پر پھولدار پودے لگائے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )کی جانب سے شہر کی خوبصورتی،ہریالی اورشادابی میں اضافے کیلئے امسال موسم بہار کی آمد پر وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔اس ضمن میں شہر کیفاریسٹ ایریا (جنگلات والے علاقے )میں ایک لاکھ جبکہ باقی شہر میں ڈیڑھ لاکھ پیپل، برگد،بینین ٹری،کچنار،چنار،جاکرنڈہ، چیڑسمیت دیگر درخت لگائے جائیں گے۔دوسری جانب شہر کو گل و گلزار بنانے کیلئے شاہراہ دستور، مارگلہ روڈ،نائنتھ ایونیو،جناح ایونیو،سیونتھ ایونیو،فیصل ایونیو ،سری نگر ہائی ویسمیت دیگر اہم مرکزی شاہراہوں پر،بڑے پارکوں،سیکٹروں کے اندر موسمی پھولوں کی پنیریاں اورگلاب کے پودے لگائے گئے ہیں۔مارچ کے وسط میں شہریوں کو شہررنگ برنگے پھولوں سے سجا نظر آئے گا۔
سی ڈی اے کی شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے شجرکاری کی تیاریاں مکمل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔