Monday, December 23, 2024
ہومدلچسپمریخ بھی دل والا نکلا؟ناسا نے مریخ پر کندہ دل کے نشانات کی تصاویر جاری کر دی

مریخ بھی دل والا نکلا؟ناسا نے مریخ پر کندہ دل کے نشانات کی تصاویر جاری کر دی

ریاض،خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے کائنات کے سرخ سیارے (مریخ)پر کندہ دل کے نشانات کی تصاویر جاری کر دی۔متحدہ عرب امارات کے مریخ کی جانب بھیجے گئے خلائی مشن دی ہوپ نے اس سیارے کی اولین تصویریں زمین پر بھیجنا شروع کر دی ہیں۔ اس خلیجی ریاست کی قیادت نے گزشتہ روزخلائی مشن ہوپ کی طرف سے زمین پر مریخ کی پہلی تصویر بھیجے جانے کی تصدیق کر دی۔ دی ہوپ نامی خلائی گاڑی سات ماہ قبل زمین سے خلا کی طرف روانہ ہوئی تھی اور 9فروری کو وہ اپنی منزل یعنی مریخ کے مدار میں پہنچ گئی تھی۔ متحدہ عرب امارات وہ پہلا عرب ملک ہے، جس نے خلائی تحقیق کے شعبے میں اپنا کوئی مشن زمین کے نظام شمسی کے کسی دوسرے سیارے کی طرف بھیجا ہے۔اس مشن کی طرف سے زمین پر بھیجی جانے والی پہلی تصویر متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر شیئر کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔