Tuesday, January 27, 2026
ہومپاکستانپی ٹی آئی اسلام آباد نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا،تنظیمی ڈھانچوں کی تشکیل کا عمل مکمل

پی ٹی آئی اسلام آباد نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا،تنظیمی ڈھانچوں کی تشکیل کا عمل مکمل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد نے ایک اور اہم ترین سنگِ میل عبور کرلیا ،ریجن سے بلاک کوڈ تک کے تنظیمی ڈھانچے مکمل کر لی گئی ،5 ہزار کارکنان کو مختلف سطح کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ،
چیئرمین عمران خان تحریک انصاف اسلام آباد کے نومنتخب ذمہ داران سے انکے عہدوں کا باضابطہ حلف لیں گے ،اس حوالے سے عظیم الشان تقریبِ حلف برداری کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔
تقریب حلف برداری کل بعد از سہ پہر 4 بجے جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی
حلف برداری کے بعد چیئرمین عمران خان تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے
صدر تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان نے کہا کہ ریجن سے بلاک کوڈ کی سطح تک تنظیمی ڈھانچوں کی تشکیل کا عمل مکمل کرنے پر رب العزت کے شکرگزار ہیں، تحریک انصاف بلاشک و شبہ وفاقِ پاکستان کی سب سے مقبول اور منظم ترین جماعت بن چکی ہے۔
علی نواز اعوان نے کہا کہ ریجن سے بلاک کوڈ کی سطح تک 5 ہزار کارکنان کا تنظیمی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، مرکزی تنظیمات اور شعبہ جات میں ہر سطح پر بارِ قیادت سنبھالنے والے تمام ذمہ داران اجتماعی طور پر اپنے قائد سے وفاداری کا حلف اٹھائیں گے، حقیقی آزادی کی بے مثال تحریک میں اسلام آباد کی تنظیم اور کارکنان نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فسطائیت پر آمادہ خوفزدہ امپورٹڈ حکومت کی اسلام آباد سے مکمل رخصتی کے ہدف کے حصول کی پوری تیاری کررکھی ہے، پاکستان کو حقیقی آزادی کی منزل تک لے جانے کیلئے اپنے قائد عمران خان کی جانب سے ہدایات کے منتظر ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔