Monday, January 26, 2026
ہومپاکستانتوہین عدالت کیس: عمران خان پر کل فرد جرم عائد کی جائے گی، سرکلر جاری

توہین عدالت کیس: عمران خان پر کل فرد جرم عائد کی جائے گی، سرکلر جاری

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کل ہوگی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا،سابق وزیر اعظم عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو توہین عدالت شو کاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کے دو مواقع فراہم کیے تھے،عدالت نے عمران خان کے دونوں جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا،گزشتہ سماعت پر عدالت کی جانب سے عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی کل عدالت پیشی سے متعلق سرکلر جاری کردیا ۔
سرکلرکے مطابق لارجر بنچ کل دن اڑھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا ۔ کمرہ عدالت نمبر ایک میں انٹری رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس ۔۔رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران ضابطہ اخلاق کا سرکلر جاری کردیا ۔
جس کے مطابق عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلا کمرہ عدالت میں موجود ہو سکیں گے ۔ اٹارنی جنرل آفس اور ایڈوکیٹ جنرل آفس سے 15 لا افسران کو اجازت ہو گی۔
سرکلر کے مطابق تین عدالتی معاونین کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی، سرکلر کے مطابق پندرہ کورٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت میں موجودگی کی اجازت ہو گی،
ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے پانچ پانچ وکلا کو اجازت ہو گی،کمرہ عدالت میں آنے والوں کے اسلام آباد ہائی کورٹ کا رجسٹرار آفس پاس جاری کرے گا،کورٹ ڈیکورم کو برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سیکورٹی انتظامات کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔