اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف اداروں میں بغاوت پر اکسانے کا الزام،مقامی عدالت میں اسلام آباد پولیس نے چالان جمع کرا دیا ،کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل ضمانت پر ہیں ،جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں چالان جمع کرایا گیا ،جوڈیشل مجسٹریٹ کیس ٹرائل کورٹ بھیجنے کے لیے فائل سیشن کورٹ بھجیں گے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہباز گل کے غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر تھانہ سیکرٹریٹ ایف آئی آر کیس کی سماعت ہوئی ۔
کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ انعام اللہ نے کی،تفتیشی مکمل چالان جمع نہ کرا سکے ،عدالت نے تفتیشی کو مکمل چالان جمع کرانے حکم دے دیا ،عدالت نے سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
شہبازگل کے حوالے سے صبح صبح عدالت سے اہم خبر آگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
