Tuesday, January 27, 2026
ہومپاکستانگلگت بلتستان اور سنکیانگ کی حکومت کے درمیان تاریخی روابط اور گہرے رشتے ہیں،حفیظ الرحمن

گلگت بلتستان اور سنکیانگ کی حکومت کے درمیان تاریخی روابط اور گہرے رشتے ہیں،حفیظ الرحمن

گلگت(آئی پی ایس)سابق وزیراعلی و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی وفد کے ہمراہ پاکستان میں متعین چائینہ کے سفیر مسٹر ہونگ رونگ سے تفصیلی ملاقات،ملاقات میں دلچسپی کے باہمی امور،پاکستان اور چائینہ کے مثالی تعلقات،گلگت بلتستان اور سنکیانگ صوبے کے درمیان تاریخی تعلقات روابط،سوست بارڈر کے ذریعے پاک چائینہ تجارت کو بحال کرنے،سنکیانگ اور گلگت بلتستان کے درمیان تاریخی روابط کی مثال بارڈر ٹریڈ کو کرونا کے ہدایات کے مطابق کھولنے،گلگت بلتستان سے چیری کو چائینہ کی منڈیوں تک اجازت دینے،بارڈر ٹریڈ کے تحت گلگت بلتستان کے مقامی تاجروں کو اورمچی تک اجازت دینے اور ماہانہ گلگت بلتستان اور سنکیانگ کے تاجروں کے درمیان ملاقات کرنے کے امور کے ساتھ دیگر اہم معاملات زیر غور آئے۔

ملاقات میں سوست بارڈر میں امپورٹ ایکسپورٹ اور بارڈر ٹریڈ کے درمیان حائل مشکلات کو دور کرنے اور تجارت بحال کرنے کی بھرپور کوششوں پر اتفاق ہوا اور گلگت بلتستان سے چیری کو چائینہ کی منڈیوں تک اجازت دینے کیلئے فوری اقدامات کرنے اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اور چائینہ کے سفیر نے سابق وزیراعلی اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس تفصیلی ملاقات سے پاکستان اور چائینہ کے بارڈر پر تجارت کرنے والے والوں کے مشکلات اور موجودہ صورتحال پر درست معلومات ملی ہیں۔
ان تمام مسائل کے فوری حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا۔وفد میں نزیر الرحمن عثمانی چیئرمین گلگت بلتستان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری،راجہ نظیم الامین سابق نائب صدر بورڈ آف انوسمنٹ گلگت بلتستان شامل تھے۔سابق وزیراعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے چائینہ کے سفیر مسٹر ہونگ رونگ کو بتایا کہ 75 سالہ پاکستان چائینہ دوستی نے ثابت کیا ہے کہ ہمارے تعلقات لازوال اور بے مثال ہیں۔آج دنیا بھی پاکستان اور چائینہ کی بہترین ہمسائیگی اور دوستی کی مثالیں دیتی ہے پاکستان کے عوام خصوصاً گلگت بلتستان کے عوام پاکستان اور چائینہ کی دوستی پر فخر اور بھرپور اعتماد کرتی ہے۔گلگت بلتستان کی حکومت اور سنکیانگ کی حکومت کے درمیان تاریخی روابط اور گہرے رشتے ہیں۔
عالمی وباء کرونا اور سیلاب متاثرین کے وقت سنکیانگ حکومت نے گلگت بلتستان حکومت کی اولین مدد کی ہم اس کاوش پر شنکیانگ حکومت کے مشکور ہیں عالمی وباء کرونا کے باعث گلگت بلتستان اور سنکیانگ کے درمیان تاریخی روابط کی مثال بارڈر ٹریڈ اور امپورٹ ایکسپورٹ کا کاروبار اور عوامی روابط شدید متاثر ہوئے۔
آج چائینہ اور دیگر ممالک کی کوششوں سے وباء پر قابو پالیا گیا ہےاب ضرورت اس امر کی ہے کہ سوست بارڈر کی تجارتی رونقیں بحال کی جائیں امپورٹ اور ایکسپورٹ کے ساتھ بارڈر ٹریڈ کو بھی کرونا ایس او پیز کے ساتھ بحال کی جائیں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے بھی اپنی حالیہ ملاقات میں یہ تمام گذارشات سامنے رکھیں ہیں۔وفاقی حکومت نے تمام مسائل کے حل کیلئے چائینہ حکومت سے اپنی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔
پاکستان میں چائینہ کی حکومت کی نمائندگی کی صورت میں بحیثیت سفیر آپ کا کردار بھی اہم ہے بحیثیت سفیر آپ کی کوششیں شامل ہوں تو ان تمام مسائل کا حل جلد نکلنے کا امکان ہے چائینہ کے سفیر مسٹر ہونگ رونگ نے وفد کو یقین دلایا ہے کہ وہ فوری سوست بارڈر کے ذریعے امپورٹ ایکسپورٹ اور بارڈر ٹریڈ بحال کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے اور مثالی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے.

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔