Wednesday, January 28, 2026
ہومپاکستانوزرا کیخلاف مقدمہ، وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور کی خدمات واپس لے لیں

وزرا کیخلاف مقدمہ، وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور کی خدمات واپس لے لیں

وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی خدمات واپس لے لیں، انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی خدمات واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق دو وفاقی وزرا کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر وفاق ان سے خوش نہیں تھا۔

لاہور پولیس نے وفاقی وزیر مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔اسٹیبلشمنٹ ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور کے خلاف دو انکوائریاں بھی ہوئی تھیں۔ یہ انکوائریاں اس وقت ہوئی تھیں جب وہ ڈی آئی جی ساہیوال اور ڈی آئی جی آپریشن لاہور تھے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔