اسلام آباد (سب نیوز )آرکیالوجیکل و ہسٹوریکل ایسو سی ایشن نے شاہ اللہ دتہ روڈ کو مارگلہ روڈ سے لنک کر نے کا مطالبہ کر دیا ۔
آرکیالوجیکل و ہسٹوریکل ایسو سی ایشن کا اجلاس چیئرمین غضنفر مہدی کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں شاہ اللہ دتہ روڈ کو مارگلہ روڈ سے لنک کر نے کا مطالبہ کیا گیا ۔ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ اللہ دتہ کے گائوں اور غاروں کو تاریخی حیثیت حاصل ہے
جائیکا نے شاہ اللہ دتہ گائوں سے کے پی کے کو جانے والے روڈانفراسٹکچرکی تعمیر کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کو ایک ارب روپے دیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہاں کے لوگوں کا بھی بڑا مطالبہ ہے کہ شاہ اللہ دتہ روڈ کو مارگلہ روڈ سے ملایا جائے جس کے نتیجے میں وہاں بدھ ممالک کے وفود کو بھی جانے میں آسانی ہو گی ۔
آرکیالوجیکل و ہسٹوریکل ایسو سی ایشن کا شاہ اللہ دتہ کو مارگلہ روڈ سے ملانے کا مطالبہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
