گلگت (آئی پی ایس ) پیپلزپارٹی خواتینِ ونگ گلگت بلتستان کی جنرل سیکرٹری پروین جاوید نے کہا کہ گلگت بلتستان سے گندم کا آٹا مکمل نایاب ہے لوگوں کے گھر میں فاقے پڑنے والے ہیں حکومت گلگت بلتستان کو عوامی مشکلات کا کوئی احساس ہی نہیں ہے۔
پروین جاوید نے کہا کہ صوبائی حکومت کو عوامی مسائل نظر نہیں آرہے ہیں اور جبکہ امجد ایڈوکیٹ نااہل حکومت کے خلاف پریس کانفرنس کرتا ہے تو تمام وزراء ، ترجمان ، مشیر ایسے میڈیا میں آتے ہیں جیسے مچھروں کو پتھر پھینکنے سے اپنے گھونسلوں سے باہر نکل جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں عوام آٹے کے لیےخوار ہو رہے ہیں جبکہ مشیر خوراک منظر عام سے غائب ہے عوام کو آٹا نہ ملنے کی صورت میں استعفیٰ دینے والا مشیر خوراک آج منظر عام سے آٹا کے ساتھ مکمل غائب ہو چکا ہے جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی خواتین ونگ نے کہا کہ نام نہاد وزیراعلیٰ کو صرف امجد ایڈوکیٹ کی پریس کانفرنس سے تکلیف ہوتی ہے جبکہ گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کا وزیراعلیٰ سمیت کسی کو احساس نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان میں امجد ایڈوکیٹ کی قیادت میں عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اور امجد ایڈوکیٹ اس وقت عوامی لیڈر کے طور پر سامنے آ رہے ہیں گلگت بلتستان میں جب بھی عوام کو مشکل وقت آیا ہے امجد ایڈوکیٹ نے سب سے پہلے عوام کے درمیان حاضری لگایا ہے امجد ایڈوکیٹ نے نااہل حکومت کے ناک میں دم کر رکھا ہے اس لیے امجد ایڈوکیٹ کی پریس کانفرنس کے بعد کٹھ پتلیوں کہ چیخیں نکل رہی ہیں۔
پروین جاوید نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر عوام کو آٹا فراہم نہیں کیا تو گلگت بلتستان کے عوام حکومت کے خلاف سخت احتجاج کرینگے ۔ صوبائی حکومت فوری طور پر آٹا بحران پر قابو پا لیں ورانہ گلگت بلتستان میں قحط پیدا ہوگا ۔
