اسلام آباد-وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر لاہور احتساب عدالت آنے والا پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی انتقال کرگیا۔پولیس اہلکار محمد یعقوب تھانہ گرین ٹاون میں تعینات تھا اور وفاقی کالونی جوہر ٹاون احتساب عدالت میں ڈیوٹی پر آیا تھا کہ دوران ڈیوٹی اچانک اس کی طبیعت خراب ہوئی۔ پولیس کے مطابق اہلکار کو طبیعت خراب ہونے پر فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
شہباز شریف اور حمزہ کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار انتقال کرگیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
