Thursday, January 29, 2026
ہومپاکستانپناہ کے متلاشی کتنے افغان باشندے پاکستان میں موجود ہیں؟حیران کن اعدادوشمارسامنے آگئے

پناہ کے متلاشی کتنے افغان باشندے پاکستان میں موجود ہیں؟حیران کن اعدادوشمارسامنے آگئے

اسلام آباد(سب نیوز)افغان مہاجرین بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ ایک ماہ سے سراپا احتجاج ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں بھی ریاستوں اور سرحدی علاقوں کی وزارت کے جوائنٹ سیکرٹری نے کمیٹی کو پاکستان میں افغان مہاجرین کی حالت زار سے آگاہ کیا ہے۔ جس کے مطابق 1.4 ملین سے زائد رجسٹرڈ افغان، 0.81 ملین دستاویزی اور ایک اندازے کے مطابق 0.7 ملین غیر دستاویزی افغان پاکستان میں مقیم ہیں

۔ 1.4 ملین سے زیادہ رجسٹرڈ افغانوں کے ساتھ، پاکستان دنیا میں پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ اگست 2021 کے بعد پاکستان آنے والے افغان شہریوں کو پناہ گزین نہیں سمجھا جاتا، وہ پناہ کے متلاشی ہیں جو آگے یورپ، امریکہ وغیرہ جانا چاہتے ہیں۔

ان حالیہ پناہ گزینوں میں سے زیادہ تر شہری علاقوں میں مقیم ہیں۔ یو این سی ایچ آر کا طریقہ کار، یورپ میں ان کی منزل تک پہنچنے میں ان کی مدد کرنے کے لیے، 3 سے 5 سال کا عرصہ لگتا ہے۔ ڈائریکٹر وزارت خارجہ نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان مزید مہاجرین کی آمد کا متحمل نہیں ہو سکتا،

نئے آنے والوں کا مقصد مختلف مقامات پر جانا ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ سفارت خانوں سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے بتایا کہ وہ اپنا حصہ لے چکے ہیں، مزید یہ کہ وہ مزید مہاجرین کی دیکھ بھال کے لیے تیار نہیں۔کمیٹی کو افغان مہاجرین کے نمائندوں نے ان کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

کمیٹی انسانی حقوق نے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ اور سیفرون کی طرف سے پیش کردہ پیشکشوں پر اطمینان کا اظہار نہیں کیا، اور اسے رجسٹرڈ، دستاویزی، غیر دستاویزی اور زیر حراست پناہ گزینوں کی مکمل تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمیٹی نے وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور سیفران کو بھی ہدایت کی کہ وہ اس مسئلے پر مناسب تیاری اور حل اور تجاویز کے ساتھ اگلی میٹنگ میں آئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔