ہومتازہ ترینیوکرین جنگ ، ولادیمیر پیوٹن نے مودی سے ملاقات میں بڑا اعلان کر دیا

یوکرین جنگ ، ولادیمیر پیوٹن نے مودی سے ملاقات میں بڑا اعلان کر دیا

سمر قند(آئی پی ایس) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ یوکرین جنگ سے پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ ہیں اور اس لیے جتنا جلد ممکن ہو یہ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نے ازبکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے گفتگو میں کہا کہ روس جتنی جلدی ممکن ہو یوکرین جنگ ختم کرنا چاہتا ہے۔
روسی صدر نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے یوکرین کی قیادت نے مذاکراتی عمل سے پہلو تہی کی اور اپنے مقاصد جنگ سے حاصل کرنے پر مصر رہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے روسی صدر پیوٹن کو بتایا کہ یہ وقت جنگ کا نہیں۔ دنیا پہلے ہی بہت سے مسائل جیسے کورونا، موسمیاتی تبدیلیوں اور معاشی بحران کا سامنا کر رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔