Monday, December 23, 2024
ہومپاکستانآغا سراج درانی کی عبوری ضمانت میں 30مارچ تک توسیع

آغا سراج درانی کی عبوری ضمانت میں 30مارچ تک توسیع

کراچی،سندھ ہائیکورٹ نے لیاری جنرل اسپتال میں غیر تقرریوں کے الزام میں نیب انکوائری میں اسپیکر سندھ اسمبلی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی،عدالت نے آغا سراج درانی کوتحقیقات میں تعاون کی ہدایت کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں لیاری جنرل اسپتال میں غیرتقرریوں کے الزام میں اسپیکرسندھ اسمبلی کیخلاف نیب انکوائری میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،اس سلسلے میں آغا سراج درانی عدالت میں پیش ہوئے۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کوبتایاآغا سراج درانی اوردیگر کیخلاف تحقیقات جاری ہیں، آغا سراج درانی کوتحقیقات کیلئے آج ہی نیب آفس طلب کیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو تحقیقات میں تعاون کی ہدایت کردی۔عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے نیب سے 30مارچ تک پیرہفت رپورٹ طلب کرلی۔یاد رہے کہ نیب نے آغا سراج درانی کو بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کال اپ نوٹس بھیجا تھا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔