ستر برس تک دنیا کے بیشتر ممالک پر حکمرانی کرنے والی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر کوہ نور ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے، صارفین کی جانب سے برطانیہ سے کوہ نور ہیرا بھارت کو واپس لوٹانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جو ملکہ برطانیہ کے تاج میں جڑا ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کوہ نور سمیت متعدد قیمتی اشیا ایسی ہیں جنہیں برطانیہ نے نوآبادیاتی دور میں اپنے زیر تسلط ممالک سے چھینی یا لوٹی تھیں، انہی میں سے کوہ نور کے علاوہ چار قیمتی اشیا سے متعلق نیچے کیا کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انگریزوں نے 1799 میں ٹیپو سلطان کے خلاف جنگ میں فتح کے بعد اس جسم سے انگوٹھی اتار لی تھی جسے ایک نیلامی کے دوران 1 لاکھ 45 ہزار پاونڈز میں نامعلوم شخص کو نیلام کیا گیا۔مرخین کے مطابق 1803 میں لارڈ ایلگن نے یونان سے ہارتھینن کی بوسیدہ دیواروں سے سنگ مرمر کو نکال کر لندن منتقل کروا دیا تھا جو اب بھی برطانوی عجائب گھر(برٹش میوزیم)میں موجود ہے اور 1925 سے یونان اپنی قیمتی اشیا کی واپسی کا مطالبہ کررہا ہے جو آج تک پورا نہ ہوسکا۔لارڈ ایلگن کی وجہ سے ان قیمتی یونانی سنگ مرمر کو ایلگن ماربلز کے نام سے جانا جاتا ہے۔
دیگر اشیا کی برطانوی سرکار نے 1905 میں افریقہ سے برآمد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے ہیرے دی گریٹ اسٹار آف افریقہ کو بھی لوٹ لیا تھا جو اس وقت ملکہ برطانیہ کے تخت میں جڑا ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیرے کا وزن 530 قیراط ہے جس کی مالیت کا تخمینہ 40 کروڑ امریکی ڈالرز لگائی ہے۔تاریخ دانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ افریقہ کے عظیم ستارے نامی ہیرے کو ایڈورڈ ہفتم کو بطور تحفہ پیش کیا گیا تھا تاہم نا کا یہ بھی دعوی ہے کہ ہیرا چوری کیا۔مصری حکام اور ماہرین آثار قدیمہ روزیٹا پتھر کو واپس مصر لانا چاہتے ہیں لیکن دیگر نوادرات اور قیمتی اشیا کی اس کا مطالبہ بھی پورا نہ ہوسکا۔196 سال قبل مسیح کے پتھر سے متعلق ماہرین آثار قدیمہ کا دعوی ہے کہ اس پتھر کو برطانوی حکومت نے سن1800 میں فرانس کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کرنے بعد چوری کیا تھا۔واضح رہے کہ روزیٹا پتھر بھی ایلگن ماربلز کی طرح اس وقت برطانیہ کے عجائب گھر میں موجود ہے۔
ملکہ برطانیہ کی موت کے بعد کوہ نور سمیت دیگر قیمتی اشیا کی واپسی کا مطالبہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
