ڈسکہ،این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب، سیاسی گہما گہمی میں نمایاں اضافہ، پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی خصوصی طور پر ڈسکہ آمد،جماعتی عہدیداران اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتوں سمیت اہم اجلاسوں کی صدارت کی ۔ سینئر رہنما ڈاکٹر ابوالحسن انصاری، چیف الیکشن کمشنر جمال انصاری اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمر فاروق مائر شریک ہوئے ۔صدر شمالی پنجاب اعجاز احمد چوہدری، وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے معاونینِ خصوصی عثمان ڈار اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ،جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب علی امتیاز وڑائچ، سیکرٹری گڈگورننس پنجاب اعجاز منہاس اور ریجنل و ضلعی گوررنگ باڈی اراکین سمیت دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کی انتخابی مہم کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔پولنگ ڈے کی تیاریوں کے حوالے سے اہم امور پر بھی مفصل بات چیت کی گئی ۔ چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ این اے 75 میں جاری انتخابی مہم میں قومی سیاست کی جھلک نمایاں ہے، تحریک انصاف کے کارکنان اور ووٹرز بیک وقت کرپشن، موروثیت اور روایتی سیاسی حربوں کیخلاف برسرِ پیکار ہیں، تحریک انصاف کے کارکن اپنے امیدوار علی اسجد ملہی کیساتھ عوام کو متحرک کرنے کیلئے پوری طرح سرگرم ہیں۔سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ عوام وزیراعظم کی قیادت پر یکسو اور تحریک انصاف کے منشور کو سینے سے لگا رہے ہیں، ملک بھر کی طرح این اے 75 میں روایتی سیاست کا سورج غروب جبکہ تبدیلی کی صبح نمودار ہورہی ہے، کارکنان کی محنت رنگ لائے گی اور واضح کامیابی سمیٹیں گے، انشااللہ۔
ڈسکہ ضمنی انتخاب:سیاسی گہما گہمی میں نمایاں اضافہ، سیف اللہ خان نیازی کی خصوصی آمد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔