Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانسی ڈی اے نے جنوری میں 32.27ملین کاریونیو حاصل کیا، انتظامیہ

سی ڈی اے نے جنوری میں 32.27ملین کاریونیو حاصل کیا، انتظامیہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نے گزشتہ ماہ جنوری میں رہائشی و کمرشل عمارتوں کے تکمیلی سرٹیفکیٹ، بلڈنگ پلانز،اور این اوسیز کی مد میں 32.27ملین کاریونیو (محصولات)جنریٹ کئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کے شاندار حکمت عملی کے تحت دارہ ہذا کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول(بی سی ایس)نے رواں سال جنوری 2021میں 32ملین سے زائد کے محصولات جمع کئے ہیں۔ گزستہ ماہ جنوری کے دوران بی سی ایس کو رہائشی عمارتوں کے تکمیلی سرٹیفکیٹ کے حصول کی مد میں کل 9کیسسز موصول ہوئے،تمام کیسسز کوتکمیلی سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے،تکمیلی سرٹیفکیٹ کی مد میں ادارہ ہذا نے985،493 روپے کے محصولات جمع کئے جبکہ ادارہ ہذا کوکمرشل عمارتوں کے تکمیلی سرٹیفکیٹ کے لیے کوئی بھی درخواست موصول نہیں ہوئی۔شعبہ ہذا کو 4کمرشل عمارتوں کے پلان کی منظوری کیلئے کیسسز موصول ہوئے،جس کی مد میں 994،14.516 روپے کا ریونیو موصول ہوا۔رہائشی عمارتوں کے بلڈنگ پلانز کی منظوری کیلئے کل 11 کیسسز موصول ہوئے ،جس سے800 ، 349 روپے کاریونیو جنریٹ ہوا۔ کمرشل عمارتوں میں اضافی اسٹوری کی تعمیرات کیلئے این اوسی کے حصول کے کل 44کیسسز منظور ہوئے جن سے ادارہ ہذا نے 240 ، 14.196 روپے کا ریونیو جنریٹ کیا۔رہائشی عمارتوں میں اضافی اسٹوری کی تعمیر کیلئے این اوسی کے حصول کیلئے کل61 کیسسز کی منظوری دی گئی،جس سے ادارہ ہذا نے996،462،1 روپے کا ریونیو حاصل ہوا جبکہ رہائشی عمارتوں پر این سی یو فائن کے 2کیسسز کی مد میں ادارہ ہذا کو000،251،1 روپے کا ریونیو جنریٹ کیاہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔