اسلام آباد،ملک بھر میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مزید 59 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعدعالمی وبا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 12,026ہوگئی ہے،مزید1,037افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔اس وقت فعال کیسز کی تعداد 31,983 ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 59 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے جبکہ 1 ہزار 37 نئے کیسز سامنے آگئے۔کورونا کے باعث سب سے زیادہ سندھ میں 32 اور پنجاب میں 20 اموات ہوئیں۔ کے پی میں 5 اور اسلام آباد میں 2 مریض کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار 26 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 511 ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 59 افراد جان کی بازی ہار گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔