اسلام آباد ،وفاقی ترقیاتی ادارے کی چھٹی والے دن بھی انسداد تجاوزات مہم زوروشورسے جاری، سی ڈی اے کاایکسپریس وے پر ضیا ء مسجد کے اطراف قبضہ مافیا،تجازات اورغیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن،گرین بیلٹس پر قبضہ کر کے بنائی گئی غیر قانوی دکانیں مسمار کر دی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو سی ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے ضیا ء مسجد کے اطراف انسداد تجاوزات آپریشن کیا گیا۔ ترجمان سی ڈی اے کے مطابق قبضہ مافیا نے ایکسپریس وے کے رائٹ آف وے پر قبضہ کررکھا تھا، رائٹ آف وے پرغیرقانونی پھل،سبزیوں،اشیاء خوردونوش، کھلونوں اورکباڑ کے اسٹالز ،ٹھیئے اور ٹک شاپس بنائی گئی تھیں، قبضہ مافیا نے ضیاء مسجد اور ایکسپریس وے کے اطراف گرین بیلٹس پر قبضہ کررکھاتھا، گرین بیلٹس پربھی غیرقانونی کچے اور پختہ ٹھیئے اوراسٹالز بنائے گئے تھے۔ انسداد تجاوزات آپریشن شعبہ انفورسمنٹ کی زیرنگرانی کیا گیا، آپریشن کیلئے شعبہ ایم پی او کی بھاری مشنری استعمال کی گئی۔ترجمان سی ڈی اے کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری رہے گا۔