اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ امیدواروں کی درخواستوں پر غور کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ میرٹ پر دیں گے ،سینیٹ میں قانون سازی کو سمجھنے والے لوگوں کی نمائندگی ہونی چاہیئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں پیسہ استعمال کرنے والوں کی ہر طرح سے حوصلہ شکنی کریں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمانی بورڈ امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد ٹکٹ جاری کرے گا۔
سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ میرٹ پر دیں گے،وزیراعظم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔