Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانوزیرداخلہ فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے روانہ ہوگئے

وزیرداخلہ فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے روانہ ہوگئے

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے پانچ روزہ دورہ پرسعودی عرب روانہ ہوگئے۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ آج صبح گیارہ بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے جدہ کیلئے روانہ ہوئے۔
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ عمرہ کی ادائیگی اورروضہ رسول پرحاضری کی سعادت حاصل کریں گے۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ دورہ سعودی عرب کے دوران اپنے سعودی ہم منصب اور دیگراعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
پاکستان سعودی دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پرسعودی حکام سے بات چیت کرینگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔