Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومپاکستانمحمود خان ،مراد علی شاہ،قدوس بزنجو یا حمزہ شہباز ،سب سے زیادہ دولت کس کے پاس ہے

محمود خان ،مراد علی شاہ،قدوس بزنجو یا حمزہ شہباز ،سب سے زیادہ دولت کس کے پاس ہے

خیبرپختونخوا کے انتظامی سربراہ محمود خان دو ارب روپے کے اثاثوں کے ساتھ امیر ترین وزیراعلی نکلے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کروڑوں کی جائیداد اور نقدی کے مالک ہیں، جب کہ بلوچستان کے وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کی مالی حالت اپنے صوبے کی طرح پتلی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق ملک کے چاروں وزرائے اعلی میں کے پی کے محمود خان کا 2 ارب اثاثوں کے ساتھ پہلا نمبر ہے، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کروڑوں کی جائیداد اور نقدی کے مالک ہیں، جب کہ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی مالی حالت اپنے صوبے کی طرح پتلی ہے۔الیکشن کمیشن دستاویز کے مطابق وزیراعلی کے پی محمود خان نے اندرون ملک اثاثوں کی مالیت 2 ارب 33 کروڑسے زائد ظاہرکی ، ان کے بینک اکانٹس میں 19 کروڑ سے زائد رقم ، زمین کی فروخت کیعوض 8 کروڑ 79 لاکھ روپیملے۔

وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے گھرکی مالیت 20 لاکھ ، مائننگ کمپنی بند ہو چکی ، ان کے پاس ایک لاکھ روپے نقد ، اکانٹ میں 15 لاکھ سے زائد رقم ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا ڈی ایچ اے کراچی میں 1 کروڑ15 لاکھ روپے کا گھر ، بیٹی کے نام ڈی ایچ اے کراچی میں 3 کروڑ مالیت کے2 پلاٹ ہیں ۔ مراد علی شاہ دو گاڑیوں کے بھی مالک ، بینک اکانٹس میں کروڑوں روپے ، اہلیہ کے پاس 100 تولے سونا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔