Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومپاکستانوزیر داخلہ رانا ثنااللہ سے سکھزآف امریکہ (Sikhs of America)کے وفدکی ملاقات

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سے سکھزآف امریکہ (Sikhs of America)کے وفدکی ملاقات

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سے سکھزآف امریکہ (Sikhs of America)کے وفدکی ملاقات،سکھز آف امریکہ کے صدر جسدیپ سنگھ نے رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ گیارہ رکنی وفد میں پانچ خواتین بھی شامل تھیں۔ ممتاز پاکستانی نژاد سیاستدان ساجد تارڑ بھی ملاقات میں موجود تھے،ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی اور سکھ برادری سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی گئی ،دربار باباگرونانک اورکرتارپور راہداری کی توسیع یاتریوں کیلئے مزید سہولیات پرگفتگوپاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کے ویزوں میں مزید سہولیات دینے پر تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن کے مطابق سکھ ٹورزم کوفروغ دینے کیلئے مختلف تجاویز پر کام کررہے ہیں۔ سکھ مذہب کے بانی باباگرونانک بین المذاہب ہم آہنگی اور برداشت کے داعی تھے۔ بابا گرونانک کیاشلوک میں برصغیر کے مسلمان بزرگان دین کا کلام بھی شامل ہے۔ ہندوستان میں مذہبی انتہاپسندی اوراقلیتوں کے خلاف ظلم پر گہری تشویش ہے۔ پاکستان میں سکھ برادری قومی ترقی میں اپناپھر پور کردار ادا کررہی ہے۔ ہمارے دس لاکھ پاکستانی امریکہ میں موجود ہیں۔ وہ سیاسی طور پر بہت فعال ہیں اس موقع پر وفد کے سربراہ نے کہا کہ ای ویزا سہولت پر حکومت پاکستان کے بہت ممنون ہیں۔ کرتارپورراہداری پاکستان کا سکھ برادری کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے۔ راہداری کی بنیاد میاں نواز شریف نے رکھی۔ ہندوستان سرکار کی سخت گیر پالیسیوں سے کرتارپور آنے والے سکھ یاتریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان کی سرزمین کو باباگرونانک کی دھرتی ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔اس موقع پر ساجد تارڑ نے کہا کہ عمران خان کا امریکی سازش کا بیانیہ پٹ چکا ہے۔ انکے من گھڑت بیانئے سے پاک امریکہ تعلقات کو نقصان ہوسکتا ہے ،پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں مضبوطی سے پاکستانی کمیونٹی کا زیادہ فائدہ ہوگا معاشی طور پر مستحکم پاکستان اپنے شہریوں کی خوشحالی کیلئے وسائل پیدا کرسکتا ہے۔ سکھز آف امریکہ کے وفد نے وزیر داخلہ کو امریکہ آنے کی دعوت بھی دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔