Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومپاکستانروسی صدر ولادی میرپیوٹن کے حوالے سے حیران کن انکشاف سامنے آ گیا

روسی صدر ولادی میرپیوٹن کے حوالے سے حیران کن انکشاف سامنے آ گیا

برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کے غیر ملکی دوروں کے دوران ان کا ٹوائلٹ میں خارج کردہ فضلہ سوٹ کیس میں جمع کیا جاتا ہے تاکہ ان کی صحت سے متعلق کوئی اندازہ نہ لگایاجاسکے۔

رپورٹ کے مطابق روسی صدرپیوٹن کے خصوصی گارڈز یہ خدمات انجام دینے کیلئے مقرر کیے گئے ہیں اور فیڈرل گارڈ سروس کا خصوصی معاون سوٹ کیس کو سنبھالتا ہے اور یہ سوٹ کیس واپس روس لے جایا جاتا ہے۔روسی صدرپیوٹن کو خدشہ ہے کہ ان کی صحت کے بارے میں کوئی بھی معلومات غیر ملکی انٹیلی جنس سروسز کے ہاتھ لگ سکتی ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق روسی صدر پیوٹن کے کینسر میں مبتلا ہونیکی رپورٹس ہیں جب کہ روسی حکام نے صدرپیوٹن کی بیماری کی تمام رپورٹس کو مسترد کردیاہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔