Saturday, February 28, 2026
ہومپاکستانپنجاب میں عجیب ڈرامائی صورتحال،گورنر نے بجٹ اجلاس منسوخ کر دیا،سپیکر کا جاری رکھنے پر اصرار

پنجاب میں عجیب ڈرامائی صورتحال،گورنر نے بجٹ اجلاس منسوخ کر دیا،سپیکر کا جاری رکھنے پر اصرار

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا 40 واں اجلاس برخاست کر دیا جبکہ اسمبلی کا 41 واں اجلاس سہ پہر 3 بجے ایوان اقبال طلب کرلیا گیا ہے۔

قبل ازیں پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی کا اجلاس آٹھ گھنٹے 41 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا تو پنجاب اجلاس کی صدارت سپیکر چودھری پرویز الہی کر رہے تھے ، وزیر اعلی کا 20 منٹ انتظار کرنے کے بعد اجلاس شروع کیا گیا تھا۔ تاہم گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس برخاست کر دیا گیا۔ دوسری جانب سپیکر چودھری پرویز الہی نے کہا کہ اجلاس بدھ ایک بجے تک ملتوی کیا جاتا ہے، بدھ کو ایوان میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔