Saturday, February 28, 2026
ہومپاکستاندوبارہ وزیراعلی بن سکوں گا یا نہیں؟ عثمان بزدار ہاتھ کی لکیریں دکھانے لگے

دوبارہ وزیراعلی بن سکوں گا یا نہیں؟ عثمان بزدار ہاتھ کی لکیریں دکھانے لگے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دوبارہ وزیراعلیٰ بننےکے حوالے سے اپنی قسمت جاننے کے لیے ہاتھ کی لکیریں دکھانے لگے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ پنجاب اسمبلی ہال میں عثمان بزدار اپنا ہاتھ پی ٹی آئی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل کو دکھا رہے ہیں۔ جیو نیوز سےگفتگو میں سعدیہ سہیل نے بتایا کہ عثمان بزدار نے ہاتھ دکھاتے ہوئے سوال کیا تھا کہ کیا میری قسمت میں دوبارہ وزیراعلیٰ بننا لکھا ہے؟ سعدیہ سہیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے بجٹ اجلاس میں وقفےکے دوران عثمان بزدار کا ہاتھ دیکھا اور انہیں ان کی قسمت کا حال بھی بتایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔