Friday, February 27, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم نے ڈی جی پاک پی ڈبیلو ڈی عابد سلیم کو عہدے سے فارغ کر دیا

وزیراعظم نے ڈی جی پاک پی ڈبیلو ڈی عابد سلیم کو عہدے سے فارغ کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی جی پاک پی ڈبیلو ڈی کو عہدے سے فارغ کر دیا،گریڈ 20 کے ظہیر احمد وڑائچ کو ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے، وزیراعظم کے سیکرٹری توقیر شاہ نے سمری وزارت ہاوسنگ و تعمیرات کو ارسال کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی عابد سلیم کو سابق حکومت نے کنٹریکٹ پر تعینات کیا تھا ،عابد سلیم کو ایم پی ون سکیل میں تعینات کیا گیا تھا ،گریڈ 20 کے ظہیر احمد وڑائچ کو ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی کی ایم پی ون سیٹ کو بھی ختم کر دیا۔ وزیراعظم کے سیکرٹری توقیر شاہ نے سمری وزارت ہاوسنگ و تعمیرات کو ارسال کر دی۔
WhatsApp Image 2022 06 14 at 7.41.29 PM

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔