اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے اہم فرد مقصود چپڑاسی حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے ۔سب نیوز کو مقصود چپڑاسی کے ڈیٹھ سرٹیفکیٹ کی کاپی موصول ہوگئی۔ شہباز شریف و اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں شامل مقصود چپڑاسی بیرون ملک مقیم تھے اور کیس کی تحقیقات کے دوران ان کے اکاؤنٹ میں رقم آنے پر انہیں مقدمے میں شامل کیا گیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں شہزاد اکبر نے مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے نکلنے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ کیس کی تفتیش کے دوران ہی انہیں دل کی تکلیف ہوئی تھی۔ مقصود کے اہل خانہ نے ان کے انتقال پر کچھ کہنے سے گریز کیا ہے جبکہ اس سے قبل شریف خاندان کے ملازم فضل دادا بھی انتقال کر چکے ہیں۔ مقصود چپڑاسی کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) عدالت نے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی شروع کر رکھی تھی ۔

شریف فیملی پر منی لانڈرنگ کیس:مقصود چپڑاسی کے ڈیٹھ سرٹیفکیٹ کی کاپی سب نیوز کو موصول
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
