ہومپاکستانڈی سیٹ اراکین پنجاب اسمبلی کو ن لیگ کا ٹکٹ ملے گا

ڈی سیٹ اراکین پنجاب اسمبلی کو ن لیگ کا ٹکٹ ملے گا

عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ پنجاب اسمبلی کے ڈی سیٹ ہونیوالے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو ن لیگ کا ٹکٹ ملے گا، عمران خان نامی پراجیکٹ پاکستان میں فیل ہوگیا۔ انہوں نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کو مجبوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلد قیمتیں نیچے لائیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنماء عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج پھر عدالت میں پیش ہوئے، وزیراعظم کسی ادارے سے ریلیف نہیں لینا چاہتے، وزیراعظم نے آج لوڈشیڈنگ پر ہنگامی اجلاس بلایا، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے عام آدمی کیلئے مہنگائی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی دی جس پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نامی پراجیکٹ پاکستان میں فیل ہوگیا، جو کل تک پیٹرول کے فضائل بتایا کرتے تھے آج انہیں مہنگائی یاد آگئی، پیٹرول کی قیمتیں بڑھانا مجبوری تھی، جلد قیمتوں کو نیچے لائیں گے۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان 4 سال کا جواب دینے کے بجائے ہم سے 4 ہفتوں کا حساب مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے جتنے اراکین ڈی سیٹ ہوئے ہیں ن لیگ کے ٹکٹ انہی کو ملیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔