ہومپاکستانایم ڈی بیت المال ظہیرعباس کھوکھر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے

ایم ڈی بیت المال ظہیرعباس کھوکھر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے

ایم ڈی بیت المال ظہیرعباس کھوکھر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ اس بات کا اعلان انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایم ڈی بیت المال نے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بیت المال سے استعفی دے دیا ہے، عمران خان نے تین سال کے لیے مجھے یہ منصب دیا تھا، مجھ پر اعتماد کر کے ذمہ داری سونپی تھی اور ادارے کی بحالی و گڈ گورننس کی ذمہ داری مجھ پرعائد کی تھی۔ظہیر عباس کھوکھر نے کہا کہ محکمانہ طور پر ہم بیت المال کو اوپر لائے، کوشش کی کہ گراس روٹ تک بیت المال کو پہنچایا جائے، پی بی ایم سروس ریگولیشنز کو 17 سال بعد ریگولیٹ کیا گیا، 326 افراد کو بڑے عرصے بعد ترقی دی گئی۔

ایم ڈی بیت المال کے عہدے سے مستعفی ہونے والے ظہیر عباس نے کہا کہ بیت المال کے ملازمین کو عمران خان کی حکومت میں بین الاقوامی ٹریننگ دی گئی اور 402 ضرورت مند طلبا و طالبات کو مختلف یونیورسٹیوں میں اسکالر شپس دی گئیں۔ مستعفی ہونے والے ایم ڈی بیت المال نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ سابق وزیراعظم نے ہمیں پلاٹس دیے جن پر پناہ گاہیں تعمیر کی جائیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔