ہومپاکستاننواز شریف نے سینئرلیگی قیادت کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا،وزیراعظم کی شرکت کاامکان

نواز شریف نے سینئرلیگی قیادت کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا،وزیراعظم کی شرکت کاامکان

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد میاں نوازشریف نے سینئرلیگی قیاد ت کاہنگامی اجلاس لندن میں طلب کرلیا،اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئرقیادت کل سے لندن اجلاس کے لیے روانہ ہوگی ۔وزیراعظم شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب،احسن اقبال کا دوروز میں لندن اجلاس میں شرکت کاامکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔