ہومتازہ ترینپاکستان میں اومیکرون کی نئی قسم کا پہلا کیس سامنے آگیا

پاکستان میں اومیکرون کی نئی قسم کا پہلا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان میں اومی کرون سب ویرینٹ بی اے ٹو بارہ ون کا پہلا کیس سامنے آگیا ، قومی ادارہ صحت کے مطابق شہری کورونا بوسٹرڈوز ترجیحی بنیادوں پر لگوائیں۔

قومی ادارہ صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک میں اومی کرون کے نئے سب ویرینٹ کورونا کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اومی کرون سب ویرینٹ بی ایٹوبارہ ون کاپہلاکیس سامنے آگیا ہے ، نئی قسم کے ویرینٹ سے مختلف ممالک میں کیسز بڑھ رہے ہیں۔قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤکا حل احتیاطی تدابیر اور ویکسی نیشن کراناہے، شہری کورونا بوسٹرڈوز ترجیحی بنیادوں پر لگوائیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھی جارہی ہے، کورونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 369 ہے جبکہ ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 956 ہوگئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔