ہومپاکستانجب تک خادم پاکستان رہا عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کرونگا:وزیراعظم شہبازشریف

جب تک خادم پاکستان رہا عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کرونگا:وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک خادم پاکستان رہا عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کروں گا۔

شانگلہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سیاسی پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فیصلہ کیا تھا پہلے شانگلہ جاؤں گا، خیبرپختونخوا کے غیورلوگوں کوسلام پیش کرتا ہوں، صوبے کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، خیبرپختونخوا میں میرے قائد نوازشریف کے شیر رہتے ہیں، یہاں کے لوگوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ خادم پاکستان کا عہدہ سنبھالے تین ہفتے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں پچھلے8سال پی ٹی آئی کی حکومت ہے، انہوں نے کتنے ہسپتال بنائے اور کتنے ہسپتالوں میں مفت ادویات دیں، خیبرپختونخوا کوایک عظیم صوبہ بنا کردم لیں گے۔ جب تک اللہ نے خادم پاکستان بنا کر رکھا جھوٹے وعدے نہیں کروں گا، غلطی ہو گی تو آپ کو گواہ بنا کر معافی مانگیں گے، جب تک جان ہے دن رات کام کروں گا۔ پنجاب کے ہراسپتال میں غریبوں کا مفت علاج ہوتا تھا، پنجاب میں دوبارہ ہسپتالوں میں مفت علاج شروع کرا دیا ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ غریب علاج کے لیے سسک سسک کر جان دے دیتا ہے، اگر اللہ نے موقع دیا تو پورے خیبرپختونخوا میں مفت علاج کی سہولت ہوگی، 4 سالوں میں مہنگائی عروج پر چلی گئی، سابق حکومت نے تاریخ کے سب سے زیادہ قرضے لیے، پی ٹی آئی حکومت نے 24ہزارارب قرض لیا کوئی نئی اینٹ نہیں لگی، پشاوربی آرٹی چلتی اورجلتی رہی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت نے 11،11 ماہ میں میٹروبسیں چلائیں، جان لڑادوں گا خیبرپختونخوا کے مسائل حل کر کے دکھاؤں گا، آٹا، چینی غریب گھرانوں کے دسترس سے باہر ہو چکا تھا، رمضان بازار، یوٹیلیٹی سٹورز میں آٹا، چینی کو سستا کرایا، پشاور بی آرٹی میں اربوں کی کرپشن ہوئی۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ بھی پنجاب کی طرح سستا آٹا دینے کا اعلان کریں، اگر خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ سستا آٹا نہیں دے گا تو ہم دیں گے، پچھلے 4 سالوں میں قرضے لیکر ملک کا بھٹا بیٹھ چکا ہے، کچھ بھی ہوجائے خیبرپختونخوا کی عوام کوسستا آٹا مہیا کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔