Tuesday, October 21, 2025
ہومپاکستانقانونی معاملات پر مشاورت :چیئر مین پی ٹی آئی سے سابق چیف جسٹس کی ملاقات

قانونی معاملات پر مشاورت :چیئر مین پی ٹی آئی سے سابق چیف جسٹس کی ملاقات

ابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے زمان پارک لاہور پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار، عمران خان کی خواہش پر ان سے ملاقات کیلئے آئے ہیں، عمران خان نے ثاقب نثار کو قانونی مشاورت کیلئے بلایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ثاقب نثار سے وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر بھی بات ہوگی۔

لاہور ہائی کورٹ نے کل تک گورنر کو حلف لینے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔