Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینچینی شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو اس کی قیمت چکانی ہوگی

چینی شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو اس کی قیمت چکانی ہوگی

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا ہے کہ کراچی یونی ورسٹی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں مرنے والے چینیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،حملے میں ملوث ملزمان کو یقینا اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ 27 اپریل کو جاری اپنے اہم بیان میں کہا ہے کہ کراچی یونی ورسٹی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں مرنے والے چینیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ حملے میں ملوث ملزمان کو یقینا اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ منگل کو کراچی یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی مسافر وین میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں تین چینی اساتذہ ہلاک، ایک چینی استاد زخمی اور متعدد پاکستانی زخمی ہوئے۔ چین نے حملے کی شدید مذمت اور شہریوں کی ہلاکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔بیان کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی چین کے معاون وزیر خارجہ وو جیانگ ہا نے چین میں پاکستانی سفیر کو فوری فون کر کے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان فوری طور پر واقعے کی مکمل تحقیقات کرائے ، قصورواروں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائے اور پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ایسے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے۔واضح رہے کہ کراچی یونیورسٹی میں منگل 26 اپریل کی دوپہر خودکش دھماکے میں تین چینی باشندوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔