Wednesday, September 10, 2025
ہومپاکستانفواد اسد اللہ خان نے ڈی جی آئی بی کا چارج سنبھال لیا

فواد اسد اللہ خان نے ڈی جی آئی بی کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )فواد اسد اللہ خان نے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو کا چارج سنبھال لیا۔تفصیلات کے مطابق فی الوقت فواد اسد اللہ کو عارضی طور پر ڈی جی آئی بی کا چارج دیا گیا۔فواد اسد اللہ خان اسوقت کمانڈنٹ آئی بی اکیڈمی تعینات ہیں۔

فواد اسد اللہ ڈی جی آئی بی ڈاکٹر سلمان خان کی غیر موجودگی میں زمہ داریاں نبھائیں گے۔فواد اسد اللہ گریڈ اکیس کے سنیئر آفیسر ہیں۔ذرائع کے مطابق ان کی مستقل طور پر ڈی جی آئی بی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا،

کابینہ کی منظوری کے بعد مستقل ڈی جی آئی کے طور تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق فواد اسد اللہ کو ڈاکٹر سلمان کی عدم موجودگی میں ڈی جی آئی بی تعینات کردیاگیا۔فواد اسد اللہ تین ماہ تک ڈی جی آئی بی تعینات رہیں گے۔
1 11

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔