کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 56 پیسے مہنگا ہوگیا ۔انٹربینک میں ڈالر186 روپے پر جا پہنچا ۔ انٹر بینک میں ڈالر 184.44 روپے سے بڑھ کر 186روپے پر پہنچ گیا۔ گزشتہ 3 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 45 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق درآمدی بل بڑھنے پر روپیہ شدید دباو کا شکار ہے ۔ بیرونی قرض کی ادئیگی پر بھی روپے پر دباو ہے ۔چین سے 2.30 ارب ڈالر کے قرض رول اوور ہونے کے بعد رقم کی واپسی میں تاخیر پر پریشر دیکھا جارہاہے ۔