ہومپاکستانیوٹیلیٹی اسٹورز کا رمضان میں 19اشیاء کی قیمتوں پر ریلیف کا اعلان

یوٹیلیٹی اسٹورز کا رمضان میں 19اشیاء کی قیمتوں پر ریلیف کا اعلان

ملک بھر کے 4000 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز پر رواں سال رمضان المبارک ریلیف پیکج کے تحت 19 بنیادی اشیائے ضروریہ پر ریلیف دیا جائے گا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اس پیکج کے تحت عوام الناس اپنا قومی شناختی کارڈ دکھا کر ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی برانچز سے 3,000 روپے تک کی سبسڈی حاصل کر سکتے ہیں۔اعلامیے کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 20 کلوگرام گندم کے آٹے کے تھیلے کی قیمت 1100 سے 1350 روپے کے لگ بھگ ہوگی، جب کہ پیکج کے تحت صارفین کو 20 کلوگرام گندم کے آٹے کا تھیلا 950 روپے میں فراہم کیا جائے گا، ایک کلوگرام چینی 85 روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں چینی 86 سے 93 روپے میں دستیاب ہوگی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز میں ایک کلو سبسڈائزڈ گھی کی قیمت 260 روپے ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔