Tuesday, January 13, 2026
ہومپاکستانحکومت ختم ، بڑا اعلان جلد متوقع، متحدہ اور باپ کے اپوزیشن کے ساتھ معاملات طے

حکومت ختم ، بڑا اعلان جلد متوقع، متحدہ اور باپ کے اپوزیشن کے ساتھ معاملات طے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایم کیو ایم کا وفد زرداری ہاوس پہنچ گیا، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد حسب معمول زرداری ہاوس کی گاڑیوں میں لایا گیا، ایم کیوایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان اور دیگر رہنما شامل ہیں۔

پیپلزپارٹی۔کی جانب سے آصف زرداری، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ملاقات میں موجود ہیں۔ملاقات کے دوران ایم کیو ایم اور ہیپلزپارٹی کے درمیان معاملات طے پا گئے ایم کیو ایم اپوزیشن کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کروا دی جلد وزارتوں سے مستعفی ہونے بارے اعلان کریں گے اس کے علاوہ بلوچستان عوامی پارٹی پہلے ہی حکومت سے الگ ہونے کا عندیہ دے چکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔