Friday, November 14, 2025
ہومپاکستانعلیم خان تاحال ناراض ، شرط رکھ دی

علیم خان تاحال ناراض ، شرط رکھ دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان نے وفاقی وزرا اور اعلی قیادت کو واضح پیغام دیا ہے کہ حکومت کی جانب سے عثمان بزدار اورپرویز الٰہی بطور وزیراعلی قبول نہیں۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے تحریک انصاف تاحال علیم خان کو مناننے میں ناکام رہی ،گورنر پنجاب ، گورنر سندھ ، فواد چوہدری ، ڈپٹی سپیکر بھی ملاقات کر چکے ہیں جبکہ عامر کیانی نے بھی علیم خان سے ملاقات کی ،

علیم خان نے تاحال تحریک انصاف کو سپورٹ دینے کا عندیہ نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق علیم خان ترین گروپ کے فیصلے کے منتظر ہیں۔ترین گروپ کی پرویز الٰہی کی حمایت کی صورت میں علیم خان اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ذرائع علیم خان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار اور پرویز الہی بطور وزیراعلی قابل قبول نہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔