اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے الیکشن کمیشن کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ انتخابی مہم سے متعلق الیکشن کمیشن کا حکم نامہ خلاف قانون ہے اور الیکشن کمیشن آرڈیننس کے بعد انتخابی مہم پر پابندی نہیں لگا سکتا، الیکشن کمیشن قانون کی تشریح نہیں کر سکتا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ آمد پر اسد عمر نے کہا کہ قانونی سازی کے ذریعے پبلک آفس ہولڈر کو الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی لیکن الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم سمیت ہم سب کو نوٹس جاری کیے۔
اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور میرے دستخط سے پیٹیشن دائر کی ہے، الیکشن کمیشن کے پاس قانون کی تشریح کا اختیار نہیں تھا۔
رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران کی پٹیشن پر اعتراض عائد کر دیا۔ اعتراض لگایا کہ وزیر اعظم عمران کا بیان حلفی بھی نہیں ہے اور بائیو میٹرک بھی نہیں ہوئی۔کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو شیڈول ہے۔
وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
