Friday, October 18, 2024
ہومپاکستانوفاقی وزیر حماد اظہر کی مریم نواز پر دعائیہ انداز میں تنقید

وفاقی وزیر حماد اظہر کی مریم نواز پر دعائیہ انداز میں تنقید

گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے ٹوئٹر پر شعر لکھا کر وزیراعظم عمران خان پر طنز کیا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ اللہ آپ کو لمبی عمر دے آپ یہ شعر نہ پڑھا کریں۔
گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے شعر لکھا تھا کہ “اے طائر لاہوتی ! اس رزق سے موت اچھی ، جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی۔”
مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے ساتھ میں یہ بھی لکھا تھا کہ مگر یہ عزت والے انسان کے لیے ، آپ کے لیے نہیں۔
وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے مریم نواز کے ٹوئٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللہ آپ کو لمبی زندگی سے نوازے۔ یہ شعر آپ نہ دھرایا کریں۔
وفاقی وزیر حماد اظہر کے ٹوئٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے طنزیہ ہنسی ہنسی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔