ہوماسلام آبادکورین سفارتخانے کاوزرات خارجہ اور آئی جی کو خط ،وفاقی پولیس کے سفارتخانے میں زبردستی گھسنے پر شدید احتجاج

کورین سفارتخانے کاوزرات خارجہ اور آئی جی کو خط ،وفاقی پولیس کے سفارتخانے میں زبردستی گھسنے پر شدید احتجاج

وفاقی پولیس پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام سامنے آ گیا۔
کورین سفارت خانے نے وزرات خارجہ اور آئی جی کو خط لکھ کر وفاقی پولیس کی جانب سے سفارت خانے میں زبردستی گھسنے پر شدید احتجاج ریکارڈ کروا دیا ۔
خط میں کہا گیا کہ شالیمار پولیس 7مارچ کو کورین سفارت خانے کے عقبی گیٹ سے اندر گھسی،پولیس نے سفارت خانے کے اہلکاروں کو ہراساں کیا،پولیس کی جانب سے ویانا کنونشن شدید خلاف ورزی کی گئی،سفارت خانے کے اندر دروازوں کو بھی توڑ دیا گیا۔
سفارت خانے کے خط میں مطالبہ کیا گیا کہ ویا کنونشن کی خلاف ورزی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
1 1

2 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔