Thursday, March 19, 2026
ہومپاکستانعمران خان اپنی مدت مکمل کرنیوالے پہلے وزیراعظم ہونگے' 53 فیصد پاکستانی پْرامید

عمران خان اپنی مدت مکمل کرنیوالے پہلے وزیراعظم ہونگے’ 53 فیصد پاکستانی پْرامید

53فیصد پاکستانیوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان وزارت عظمیٰ کی مدت مکمل کرنے والے پہلے وزیر اعظم ہوں گے۔

گیلپ پاکستان نے 5 ہزار سے زائد افراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق 20 فیصد شہریوں نے مدت مکمل نہ ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

سروے کے مطابق وزیر اعظم کی مدت مکمل ہونے کی سب سے زیادہ امید بلوچستان سے 75 فیصد افراد نے کی جب کہ پنجاب سے 55 ، سندھ سے 49 اور خیبر پختونخوا سے 45 فیصد شہریوں نے وزیراعظم ککی مدت مکمل ہونے سے متعلق پْرامید ہونے کا کہا۔

گیلپ پاکستان کے سروے میں حکومت کی کارکردگی اچھی ہے یا بْری ؟ کے سوال پر 34 فیصد نے کارکردگی کو اچھا تو 34 فیصد نے ہی کارکردگی کو بْرا قرار دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔