Wednesday, March 18, 2026
ہومپاکستانفضل الرحمان کا شہر اقتدار میں ڈیرے لگانے کا فیصلہ

فضل الرحمان کا شہر اقتدار میں ڈیرے لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں ڈیرے جمانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان 20 فروری کو ہنگو جلسہ کے بعد اسلام آباد آجائیں گے۔سربراہ پی ڈی ایم حکومت کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کے لئے صلاح و مشورے اور ملاقاتیں کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے 22 فروری کو پارٹی کا اہم اجلاس بھی طلب کرلیا۔مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے عمل تک اسلام آباد میں قیام کریں گے اور پی ڈی ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق وفاق میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن اتحاد پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل کے معاملے پر بھی مشاورت ہوگی۔ فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے پہلے ہفتے میں پی ڈی ایم سربراہی اجلاس، اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ سمیت دیگر امور کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔اس دوران مولانا فضل الرحمان ٹیلی فونک رابطوں کے ساتھ ساتھ براہ راست سیاسی رہنماں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادیوں کے ساتھ بھی مزید مشاورت کرنے کا پلان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔